ملتان(خصوصی رپورٹر)کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے کل(یکم جنوری،ہفتہ)سے 30 سال سے زائد عمر کے تمام اہل افراد کو بوسٹر ڈوز کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔اس سے قبل بوسٹر ڈوز 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جا رہی تھے۔ نشتر ہسپتال میں کرونا کا کوئی مریض داخل نہیں۔ اور نہ ہی کرونا سے کوئی ہلاکت ہوئی۔