میاں چنوں ( شاہد محمود چوہدری سے) صوبائی پرائس اسسمینٹ کمیٹی پنجاب نے ملتان ڈویژن سمیت پنجاب کی پانچ ڈویژن کی میونسپل کمیٹز، ضلع کونسلز کارپوریشنز کی رینٹ آف شاپس کمرشل مارکیٹوں پلازوں اور دوکان کو دوبار ایک ماہ کے اندر نیلام کرکے کرایہ جات ڈپٹی کمشنروں کے اکاؤنٹس میں جمع کروانے کا حکم دے دیا کرایہ آئندہ محکمہ مال کا عملہ وصول کرے گا عملدرآمد سے میونسپل کمیٹی میاں چنوں کو سالانہ چار کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑے گا ۔ صوبائی پرائس اسسمینٹ کمیٹی پنجاب نے صوبہ بھر کی پانچ ڈویژنوں، ملتان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، ساہیوال اور لاہور ڈویژن کی تمام میونسپل کمیٹیوں، ضلع کونسلوں، کارپوریشنوں کی رینٹ اے شاپس، پلازوں، کمرشل مارکیٹوں اور دکانات کو ایک ماہ میں دوبارہ نیلام کر کے کرایہ جات تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے اکاؤنٹس میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے پہلے یہ کرایہ جات میونسپل کمیٹیوں، کارپوریشنوں، اور ضلع کونسلز کے لوکل گورنمنٹ کی ٹیکس برانچ کا عملہ وصول کرتا تھا اور اس آمدنی سے لوکل گورنمنٹ کے اداروں کو چلایا جاتا تھا۔ صوبائی پرائس اسسمینٹ کمیٹی پنجاب کے اس فیصلے کے بعد تاجر تنظیموں میں بے یقینی کی صورتحال ہے اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے پنجاب حکومت کی صوبائی پرائس اسسمینٹ کمیٹی کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ نیلامی کرنے اور دوکانات کے کرایہ جات کے حوالے سے اختیارات محکمہ ریونیو کو دینے سے کرپشن میں اضافہ ہوگا اور تاجروں کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔ مرکزی انجمن تاجران میاں چنوں کے صدر ریاض احمد جتالہ جنرل سیکرٹری ملک محمد نعیم، کریانہ ریٹیلرز ایسوسی ایشن پنجاب کے نائب صدر ملک محمد راشد نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے اور اپنا یہ فیصلہ واپس لے بصورت دیگر بھرپور انداز میں تحریک چلائی جائے گی۔
کرایہ و صولی ضلع انتظامیہ کے سپرد،میونسپل کمیٹی کو 4کروڑ سالانہ خسارے کا جھٹکا
Dec 31, 2021