نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں نریندر مودی کی فسطائی حکومت نے ریاست ناگالینڈ میں کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے نفاذ میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ مذکورہ قانون بھارتی فوج کو وسیع اختیارات دیتا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے حال ہی میں ناگالینڈ لینڈ میں اندھا دھند فائرنگ کر کے14 شہری قتل کر دئیے تھے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ناگالینڈ میں کئی برسوں سے نافذ کالا قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ بھارتی فوجیوں کو آپریشن کرنے اور بغیر کسی پیشگی وارنٹ کے کسی کو بھی گرفتار کرنے کا اختیار دیتا ہے۔