اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی سی ایل گروپ نے اپنے فلیگ شپ لیڈرشپ ڈیویلپمنٹ پروگرام فیول کے چوتھے گروپ کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس پروگرام میں مستقبل کی کاروباری دنیا کی رہنمائی کے لئے دو سالہ بھرپور تربیتی پروگرام کے ذریعے بہترین صلاحیتوں اور شاندار کارکردگی کے حامل ملازمین کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر توجہ دی جاتی ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل اور یوفون کے گروپ چیف ہیومن ریسورس آفیسر، سید مظہر حسین نے کہا، "میں تربیت مکمل کرنے والے گروپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور پیشہ ورانہ کیرئیر میں انکی کامیابی کے لئے پرامید ہوں۔ اسکے ساتھ ہی، میں نئے گروپ کا دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کرتا ہوں اور ان سے امید رکھتا ہوں کہ وہ جوش و جذبہ سے اپنے خوابوںکو عملی جامہ پہنائیں گے۔ میں نے ہمیشہ اس بات پر گہرا یقین رکھا ہے کہ بہترین لوگوں سے ہی بہترین کمپنیاں بنتی ہیں۔ جب آپکی کمپنی میں کام کے سازگار کلچر اور منظم نظم ضبط کے ساتھ ساتھ باصلاحیت افراد شامل ہوتے ہیں تو پھر وہ قابل ذکر کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں۔
پی ٹی سی ایل، یوفو ن کافیول لیڈرشپ پروگرام کے چوتھے گروپ کا خیرمقدم
Dec 31, 2021