اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد محمد احسن یونس کے احکامات پر نیو ائیرنائٹ کا سکیورٹی پلان جاری کردیاگیاکوئیک ریسپانس فورس بھی الرٹ کردی گئی نیو ائیر نائٹ پر 1000 سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے اسلام آباد پولیس نے سال نو کے موقع پر سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر پولیس کے خصوصی سکواڈز تعینات کئے جائیں گے اسلام آباد کی اہم مارکیٹوں، پبلک مقامات پر بھی سپیشل پولیس ٹیمیں تعینات ہوں گی کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئیک ریسپانس فورس الرٹ رہے گی اسلام آباد کی اہم شاہراوں پر پٹرولنگ کے دستے تعینات ہوں گے،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر جان لیوا کرتب دکھانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائیگاہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی، ون ویلنگ، کارسکیٹنگ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گاکسی بھی فرد کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔