اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت )پی ٹی سی ایل نے ہواوے پا کستان کے زیر انتظام کلاڈ کیمپس سلوشن کا آغاز کر دیا۔ تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے گروپ چیف بزنس سلوشن آفیسر پی ٹی سی ایل اور یوفون ضرار ہاشم خان نے کہا کہ پاکستان ایک ڈیجیٹل تبدیلی سے گزر رہا ہے ۔ پی ٹی سی ایل بطور قومی کیریئر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہم اپنا کردارکس طرح ادا کر رہے ہیں ۔ منیجنگ ڈائریکٹر ہواوے انٹرپرا ئززمسٹر گاؤ ویجی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ تعاون کا ایک نیا باب ہے اور میں پی ٹی سی ایل اور ہواوے کیساتھ مل کر آگے بڑھتے ہوئے مزید کامیابیاں دیکھنے کا منتظر ہوں۔ ہم مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے۔ سی ای او ہواوے کلاڈ شہزاد رشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہو اوے پاکستان میں اقساط اور آمدنی دونوں لحاظ سے نمبر 1آئی ٹی لیڈر ہے۔تقر یب کے ہو اوے او رپی ٹی سی ایل نے لرننگ ڈیویلپمنٹ تعاون کیلئے سٹریٹجک ایم او یو پر دستخط بھی کئے ۔تقریب میں سی آئی او یو بی ایل فیصل انور، ون لنک کے آئی ٹی کے سربراہ عظیم صدیقی، سونیری بینک کے سی آئی او سلمان علی،سی آئی او سامبا بینک ذیشان قیصر،سی آئی او بینک اسلامی عدنان صدیقی ودیگر نے شرکت کی ۔