شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما اویس رانا نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ہر محاذ پر ناکامی نوشتہ دیوار ہے جسے کرپٹ اپوزیشن قائدین کو ہمیشہ ذہن نشین رکھنا چاہئے، پی ڈی ایم سیاسی یتیموں کا ٹولہ ہے جو اپنے عزائم میں کبھی کامیاب ہوگا نہ ہی یہ غیر فطری اتحاد مزید چل پائیگا، اپوزیشن کو ملک و قوم کی نہیں اپنی دولت بڑھانے اور تجوریاں بھرنے کی فکر ہے ۔