ینگ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ویلفیئر  ایسوسی ایشن کراچی کے انتخابات 

کراچی (سٹی نیوز)ینگ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (وائی ایچ ڈی ڈبلیو اے ) کا انتخاب برائے  2022-23گزشتہ دن اس کے مرکزی دفترکراچی میںالیکشن کمیشن کی نگرانی میںمنعقد ہوا جس میںممبرز کی بڑی تعدادنے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ووٹوں کی باقاعدہ گنتی کے بعد کامیاب امیداروں کا اعلان کیاگیا۔ڈاکٹرمحسن ملک( صدر)،  ڈاکٹر عنبر ین محسن (نائب صدر)  ، ڈاکٹر شکیل کھتری ( جنرل سیکرٹر ی ) ، ڈاکٹرزبیدہ مغل (جوائنٹ سیکرٹر ی) ، ڈاکٹرطارق رشید (خزانچی)،  ڈاکٹرمحمد تنویر خان  (انفارمیشن سیکرٹر ی )  ، ڈاکٹر شبیراحمد(ایم ۔آر۔او ) ،  ڈاکٹر حسین فاروق عسکری (میڈیا سیکرٹر ی) کامیاب قرار پائے۔ اس سال پورے ملک میں بیک وقت انتخابات منعقد کئے گئے۔ینگ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان میں ہومیوپیتھی کی واحد تنظیم ہے جس میں  انتخابات ہر دوسال بعد مقررہ وقت پر جمہوری روایات کے مطابق منعقد کئے جاتے ہیں۔ ینگ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اپنے قائد ڈاکٹرجنید اختر بخاری کی سربراہی میںگزشتہ تین دہائیوں سے ہومیوپیتھی کے فروغ کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے جس میں ہر ماہ باقاعدگی سے لیکچرز اور سمینارزکے علاوہ فری میڈیکل کیمپس کا قیام شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن