ایف بی آر نے کم ٹیکس جمع کرانیوالوںکے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا

Dec 31, 2021


کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی میں ایف بی آر کارپوریٹ ٹیکس یونٹ نے سیلز کے مقابلے میں کم ٹیکس جمع کرانے والے ریٹیلرز کے خلاف ایکشن میں آگئے ہیں۔ایف بی آر حکام نے بتایا کہ کراچی میں ایف بی آر کارپوریٹ ٹیکس کی ٹیم نے آن لائن ریٹیلر اور کارپیٹ کا بزنس کرنے والے ریٹلرز کی یومیہ سیلز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مشہور بیکری مالکان کے خلاف پربھی شک ہے کہ سیلز کم دکھا کر ٹیکس چوری کی جارہی تھی، بیکری کی 14 برانچز کی ٹیکس اور سیلز ریکارڈ کی تحقیقات شروع کردیں۔کارپیٹ، آن لائن بزنس ریٹیلرز سمیت بیکری کا بزنس کرنے والوں کے خلاف ایف بی آر کارپوریٹ ٹیکس آفس کو سیلز کے مقابلے کم ٹیکس جمع کرانے کی اطلاع تھیں۔ٹیکس ادائیگی کی موبائل ایپ ای پے پنجاب کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ای پے پنجاب سے ٹرانزیکشنز 1 کروڑ 23 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں جبکہ حکومت پنجاب کو 60 ارب سے زائد ٹیکس ریونیو وصول ہوا ہے۔ای پے سے سوا 35 ارب سیلز ٹیکس ساڑھے 10 ارب ٹوکن ٹیکس کی مد میں وصول کیے۔

مزیدخبریں