کیوی بلے باز راس ٹیلر  انٹرنینشل کرکٹ سے ریٹائر

Dec 31, 2021


کراچی(پی پی آئی)نیوزی لینڈ کے بلے باز راس ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔راس ٹیلر نے نیوزی لینڈ کے رواں ہوم کرکٹ سیزن کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جانے کا اعلان کردیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق کیوی بیٹر نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف آئندہ سیریز ان کی آخری ٹیسٹ کرکٹ ہوگی، اس کے علاوہ وہ آسٹریلیا اور ہالینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لیں گے۔کرکٹ مبصرین کا کہنا ہے کہ راس ٹیلر گزشتہ کچھ ماہ سے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے سے متعلق سوچ رہے تھے لیکن وہ کرکٹ کو ایک اچھے انداز میں خیرباد کہنا چاہتے ہیں۔ راس ٹیلر نے  کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا خاندان ، دوست اور مداح انہیں آخری بار ایکشن میں دیکھیں۔راس ٹیلر نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 110 ٹیسٹ، 233 ایک روزہ اور 102 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز میں حصہ لیا ہے۔راس ٹیلر نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیسٹ اور ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔

مزیدخبریں