قندوز(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں مجموعی طور پر 1 ہزار 160 مستحق خاندانوں کو نقد امداد فراہم کر دی گئی ہے۔صوبائی ڈائریکٹر برائے اطلاعات وثقافت قاری مطیع اللہ روحانی نے جمعرات کو بتایا کہ ہر خاندان کو اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)کے ساتھ ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے فراہم کردہ 400 امریکی ڈالر ملے ہیں، مزید بتایا کہ مستحق اور ضرورت مند خاندانوں کی امداد کا سلسلہ جاری رہے گا۔امدادی اداروں کے مطابق 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افغان شہریوں کو خوراک کے عدم تحفظ کا سامنا ہے۔ اگر ان کی مدد نہ کی گئی تو سخت سردی میں انہیں انسانی تباہی کا سامنا کرنا پڑیگا۔چین، متحدہ عرب امارات، قطر اور ازبکستان سمیت کئی ممالک نے گزشتہ 2 مہینوں کے دوران افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنا پر امداد بھیجی ہے تاکہ اس غریب ملک میں ممکنہ انسانی آفت کو روکا جا سکے۔
افغانستان کے شمالی صوبے میں 11 سوسے زائد مستحق خاندانوں کو امداد موصول
Dec 31, 2021