بھارتی دہشتگردی جاری، مزید 3کشمیری شہید: پاکستان کی مذمت 

Dec 31, 2021

سرینگر/ اسلام آباد (اے پی پی+ خصوصی نامہ نگار) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران  جمعرات کو ضلع اسلام آباد میں مزید 3کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔ ویری ناگ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر کشمیری عوام  آج  جامع مسجد کی طرف مارچ کریں گے جبکہ ہفتے کو عام ہڑتال کریں گے۔ گزشتہ ایک برس سے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہ دینے کے خلاف جمعہ کو  جامع مسجد کی طرف مارچ  کیا جائے گا۔ جبکہ  آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے منصوبے کے خلاف ہفتے کو مکمل ہڑتال ہوگی۔ مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے مارچ کی اپیل کی ہے۔ پاکستان نے کشمیر میں بھارت کی جانب سے 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی قابض افواج نے گھر گھر تلاشی جعلی مقابلوں اور نام نہاد محاصرے کی بڑھتی ہوئی مہم کے دوران دسمبر میں اب تک 24 کشمیریوں کو شہید کی جا چکا ہے۔

مزیدخبریں