لاہور (نیٹ نیوز) ملک بھر میں مسلسل بڑھنے والی امریکی ڈالر کی قدر کو بریک لگ گئی، روپیہ کی قدر میں بڑی بحالی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلسل بڑھنے والی امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آ گئی، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپیہ کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 179 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔ سٹیٹ بنک کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بنک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 73 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 178 روپے 24 پیسے سے کم ہو کر 177 روپے 51 پیسے ہو گئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میںڈالرایک روپیہ کی بڑی کمی ریکارڈ، 179.30ہو گیا
Dec 31, 2021