17فیصد ٹیکس عوام نہیں کچھ چیزوں پر لگے گا: شیخ رشید 

     اسلام آباد  (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد منی بجٹ کا حساب کتاب بتاتے ہوئے گڑ بڑا گئے اور منی بجٹ کو 72 ارب ڈالرکا قرار دے دیا۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ منی بجٹ 350ارب  روپے کا نہیں، صرف 72ارب ڈالرکا ہے، تصحیح کرانے پر کہا کہ 72 ارب کا ہے، بوجھ صرف 2 ارب کا پڑے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ 17فیصد ٹیکس عوام پر نہیں بلکہ کچھ چیزوں پر لگے گا۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ ہی ہوتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...