بیکری آئٹمز ، بچوں کے دودھ ، کتابوں پر مزید ٹیکس عوام دشمنی کی انتہا: بلاول

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  حکومت کے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مزید ایک ارب ڈالر لینے کے لئے عمران خان نے منی بجٹ پیش کرکے عام آدمی کو دیوار سے لگا دیا۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں پی پی پی چیئرمین نے یاد دلایا کہ وہ پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ عمران خان کی آئی ایم ایف ڈیل ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف سے غلط ڈیل کی بھاری قیمت پاکستان کے عوام ادا کررہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے بیکری کی اشیاء  سے نومولود بچوں کے دودھ تک پر ٹیکس بڑھانے کے عمل کو عمران خان کی جانب سے سفاکیت کی انتہا قرار دیا اور اسی طرح ڈبے کے دودھ، ماچس، موبائل فون کالز اور کتابوں تک پر ٹیکس عائد کرنے کو عمران خان کی عوام دشمنی کا ثبوت قرار دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں اندھیر نگری کا راج نہیں چلے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...