لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی  تعطیلات کا کیلنڈر جاری

ملتان (سپیشل رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد سال 2022 کی عدالتی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکورٹ میں 5 جنوری (ہفتہ) کشمیر ڈے پر چھٹی ہوگی۔ 17 مارچ جمعرات بہاولپور ہائیکورٹ بینچ و ڈسٹرکٹ کورٹس میں چنڑ پیر کے عرس کے موقع پر چھٹی ہوگی۔ 23 مارچ (بدھ) پاکستان ڈے کے موقع پر عدالتوں میں تعطیل ہوگی  15 اور 17 اپریل مسیحی برادری کے افسران و ملازمین کے لئے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کو چھٹی ہوگی۔ یکم مئی کو لیبر ڈے، 3، 4 اور 5 مئی عیدالفطر کے موقع پر منگل سے جمعرات تک عدالتوں میں چھٹی ہوگی۔ بہاولپور بینچ اور ڈسٹرکٹ کورٹس میں 24 مئی (منگل) سر صادق محمد خان عباسی مرحوم کی برسی کے موقع پر چھٹی ہوگی۔ عیدالاضحی کے موقع پر 10 اور 11 جولائی، محرم عاشورہ کے موقع پر 8 اور 9 اگست (سوموار، منگل) چھٹی ہوگی، یومِ آزادی 14 اگست کے موقع پر بھی عدالتوں میں چھٹی ہوگی۔ 4 ستمبر عرس غوث حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی کے موقع پر ملتان بینچ و ڈسٹرکٹ کورٹس میں چھٹی ہوگی۔ 17 ستمبر (ہفتہ) عرس داتا حضرت گنج بخش کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس میں چھٹی ہوگی۔ 9 اکتوبر عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر جبکہ 25 دسمبر قائداعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش اور کرسمس ڈے کے موقع پر عدالتوں میں چھٹی ہوگی۔ دوسری جانب 25 دسمبر 2022 سے 8 دسمبر 2023 تک لاہور ہائیکورٹ، بینچز میں موسم سرما کی تعطیلات ہونگی۔ 25 دسمبر 2022 سے یکم جنوری 2023 تک ماتحت عدالتوں میں موسم سرما کی چھٹیاں ہونگی۔

ای پیپر دی نیشن