گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) واپڈا ٹاون پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروںکی حلف برداری کی پر وقار تقریب کا انعقاد سیاسی و سماجی کاروباری حکومتی شخصیات کی شرکت اور مبارکباد شرکا کی بہترین کھانوں سے تواضح منتخب صدر و سیکرٹری کا اراکین کے ساتھ اپنی کمیونٹی کے لوگوں سے سہولیات فراہم کرنے اور مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی اس موقع پر حلف برداری تقریب کے مہمان خصوصی چودھری مستنصر محمود ساہی صدر واپڈہ ٹاون سوسایٹی گوجرانوالہ بیرسٹر علی اشرف مغل چیئر مین جی ڈی اے گوجرانوالہ ملک ظہیرالحق امیر حمزہ سانسی چیئر مین کوہلو والہ نے نئے عہدیداران سے حلف لیا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی نمائندگی کیلئے آپ کا چنا بہت خوش آئند ہے اور یہ آپ نے ثابت کرنا ہے کہ آپ پہلے آنے والوں سے زیادہ اہل اور اپنے لوگوں کیلئے مفید ہیں یہ بہت بڑا اعزاز ہے جو آپ کے حصے میں آیا ۔آخر میں کامیاب عہدیداران صدر محمد نواز مہر جنرل سیکرٹری چودھری ابو سفیان باجوہ نائب صدر ملک محمد اصغر سینیر نائب صدر حاجی اقبال تبسم خزانچی طلحہ بٹ جوائنٹ سیکرٹری معین فاروقی اور سیکرٹری نشر و اشاعت انجینیر محمد شہباز ملک اور سر پر ست اعلی شوکت سلفی سر پر ست اشتیاق بھٹی نے مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔