سادھوکے(نامہ نگار)دیرینہ رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے55 سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا،بتایا گیا ہے کہ 29 سال قبل بھروکی ورکاں میں رانا ذوالفقار نے کھیتوں میں داخل ہونے پر بیساکھی والے دن فائرنگ کرکے کانسٹیبل رانا لیاقت کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ اس کے بھائی ریاست علی کو شدید زخمی کردیا تھا بعدازاں عمر قید سزا کاٹنے کے بعد چند سال سے رانا ذوالفقاراپنے گاؤں سے باہر الگ زمینوں میں ڈیرہ پر رہائش پزیر ہوگیا گذشتہ روز رانا ذوالفقار اپنے پولیس ملازم بیٹے افتخاراحمد کو سادھوکے بس سٹاپ پر چھوڑ کر واپس ڈیرہ پر جارہا تھا کہ مجو چک روڈ پر بھٹہ خشت کے قریب گھات لگائے ہوئے رانالیاقت کے بیٹوں کانسٹیبل محمد ندیم اور تنویر وغیرہ نے باپ کا بدلہ لیتے ہوئے پچپن سالہ رانا ذوالفقار کو گولیاں مار کر ابدی نیند سلا دیا اور فرار ہوگئے ۔