سرائے مغل(نامہ نگار)سابق ممبر صوبائی اسمبلی رانا سرفرازاحمد خاں کے بیٹے اور تحریک انصاف کے رہنماؤں (ر)ڈی آئی جی حاجی رانا اسلم خاں اور سابق ضلعی ناظم قصوررانا امتیازا حمد خاں کے بھتیجے رانا عبدالوہاب سرفراز کی شادی خانہ آبادی بخیر و خوبی سر انجام پائی۔ دعوت ولیمہ نجی پیلس میں ہوئی دعوت ولیمہ میں ممبر قومی اسمبلی سردار طالب حسن نکئی،رانا اقبال خاں،سردار آصف نکئی، پیر سید مختار احمد، رانا اسحاق خاں، رانا حیات خاں، رائے مرتضیٰ حسن، میاں غلام محمد کلیار، رانا عامر نثار خاں، ممتاز خالد بھٹی، احمد جوئیہ ، رانا ادریس خاں، رانا لقمان خاں،حافظ فرمان علی، رانا عارف ایڈووکیٹ، ممبر صوبائی اسمبلی کامران، سید ناطق حسین،راؤ محمد سرور ایڈووکیٹ، حاجی رمضان، جمیل گڈ خاں، عبدالحفیظ عاصم، مقصود احمدبھٹی، نعیم سلطان، حاجی ظہور احمد ساجد اور دیگر عوامی، سماجی اور سیاسی کارکنوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔
سابق ممبر صوبائی اسمبلی رانا سرفرازاحمد خاں کے بیٹے کی دعوت ولیمہ ‘ سیاسی شخصیات کی شرکت
Dec 31, 2021