حکومت وینٹی لیٹر کے سہارے  چل رہی ہے: خالد عباس 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ہوٹلز اینڈ ریسٹورانز آئونرز ایسوسی ایشن کے صدر میاں خالد عباس نے کہا ہے کہ حکومت وینٹی لیٹر کے سہارے چل رہی ہے اوروزراء اپوزیشن جماعتوں کے خلاف الزام تراشی کے سوا کوئی کام نہیں کررہے جو ملک و قوم کی بہت بڑی بدنصیبی ہے، معاشی بدحالی کے باعث ہر طبقہ پریشان حال ہے، اپنے ایک بیان میں میاں خالد عباس نے کہا کہ ملک کا ہر ادارہ، حکومت اتحادیوں سمیت حکمرانوں کی ہاں میں ہاں ملانے والے آج پچھتا رہے ہیں قوم پوچھ رہی ہے کہ یہ کیسی تبدیلی ہے جس کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہاموجودہ حکومت نے عوام کو سخت مایوس کیا ۔

ای پیپر دی نیشن