فنانس ترمیمی بل پر اپوزیشن کا  واویلا بلا جواز ہے:بلال محمو دمہر 

Dec 31, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ضلعی ممبر اوورسیز کمیشن پنجاب ، راہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری بلال محمو دمہر نے کہا ہے کہ فنانس ترمیمی بل پر اپوزیشن کا واویلا بلا جواز ہے پی ٹی آئی حکومت سابق حکمرانوں کے دور میںلئے گئے قرضوں کا بوجھ اٹھا رہی ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان عظیم ترین ملک بنے گا ، ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ فنانس ترمیمی بل  ملکی معاشی معاملات میںبہتری لانے کے لئے ہے اس پر اپوزیشن کا واویلا اور مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے موجودحکومت سابق حکمرانوں کے غلط معاشی فیصلوں کی شکل میں بوئی ہوئی فصل کاٹنے پر مجبور ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مشکلات سے گبھرانے والے نہیں وہ پاکستان کو دنیا کا ایک عظیم ترین ملک بنانے کے لئے کوشاں ہیں ۔

مزیدخبریں