شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پیپلزپارٹی تحصیل فیروزوالہ کے سابق صدر چودھری اظہر محمود ورک کی اقامت گاہ پر پیپلزپارٹی کے کارکنان کا اجلاس ہوا جس کی صدارت سابق ضلعی صدر خان محمدآصف خان نے کی اس موقع پر جاوید روپالی، محمد عبیداللہ وٹو، ارشد قمر، ملک صلاح الدین ڈوگر، چودھری قمر ورک و دیگر نے شرکت کی چودھری اظہر محمود ورک نے خطاب کرتے کہا کہ پیپلزپارٹی کی نئی تنظیم سازی کیلئے صوبائی صدر راجہ پرویز اشرف کو درینہ پارٹی کارکنوںکی مشاورت کے ساتھ فیصلے کرنا ہونگے تاکہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر پارٹی کے مستقبل کیلئے باصلاحیت لوگوں کو آگے لایا جاسکے انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے ختم کرنے کی باتیںکرنیوالے احمقوںکی جنت میں رہتے ہیں لاہور اور خانیوال کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ووٹ بینک میںاضافہ سے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں پنجا ب میںحکومت بنانا پارٹی قیادت کا مشن ہے جس کیلئے اب کارکنوںکو گھروں سے نکل کر میدان عمل میںآنے کی ضرورت ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میںہی پاکستان کو قائداعظم اور قائد عوام کے خوابوں کے مطابق ایک جمہوری ،فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے ۔