شہباز شریف کے ہر عوامی منصوبے کو عمران خان نے متنازع بنایا:عادل بخش چٹھہ

احمد نگر چٹھہ(نامہ نگار )ایم پی اے مسلم لیگ (ن)عادل بخش چٹھہ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں لاہور میٹرو بس کے سستا ترین ہونے کے حکومتی اعتراف کے بعد عمران خان  ایک بار پھر غلط ثابت ہوگئے، شہباز شریف کے ہر عوامی ریلیف کے منصوبے کو عمران خان نے متنازع بنایا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کارکنان سے دوران گفتگو کیا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت نے خود تسلیم کر لیا کہ لاہور میٹرو منصوبہ29اعشاریہ61ارب روپے میں مکمل ہوا، یہ سستا ترین منصوبہ ہے کا حکومتی اعتراف نواز شریف اور شہباز شریف کی امانت ، دیانت اور اہلیت کا اعتراف ہے'عمران صاحب جب بھی بولتے ہیں ،جھوٹ ہی بولتے ہیں، جھوٹ کا کنٹینر سے شروع ہونے والا سفر آج تک جاری ہے اور ہر روز بے نقاب ہورہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...