پنجاب حکومت کا ٹیکنو پولس منصوبہ ایجوکیشنل گیم چینجر ثابت ہوگا: صدیق مہر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب حکومت کا ٹیکنو پولس منصوبہ صوبے میں ایجوکیشنل گیم چینجر ثابت ہوگا۔ صوبے میں جدید تعلیمی انقلاب لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور نئی یونیورسٹیوں کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں کے طلبا و طالبات کو جدید تعلیم تک رسائی دینے کیلئے جنگی بنیادوں پر نئے کالجز تعمیر کیئے جا رہے ہیں تاکہ وسائل سے محروم ہونہار طلبہ کو انکی دہلیز پر اعلی تعلیم فراہم کرنے انہیں قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع میسر ہو سکے ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے اپنی رہائشگاہ پر شہریوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں یونیورسٹی کا قیام وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا انتہائی احسن اقدام ہے جو کہ شرح خواندگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ پاکستان کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ ملاقات کرنے والوں میں مہر اشرف، چوہدری صداقت منڈ و دیگر شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن