لاہور (خصوصی نامہ نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ کا نا جائز قابضین کے خلاف آپریشن جاری آپریشن قیمتی اراضی و اگزار کروا کر لاکھوں روپے کی ریکوری کر لی گئی۔ سکھر آفس کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر فرحان شاہد نے بتایا کہ چیئرمین بورڈ کی ہدایات پر سکھر اور دیگر اضلاع میں نا جائز قابضین کے خلاف بھر پور آپریشن جاری ہے اور اب تک 300 ایکٹر سے زائد اراضی نا جا ئز قا بضین سے واگزار کروالی گئی ہے اور گزشتہ کئی سالوں کے نا ہندگان سے لاکھوں روپے کی ریکوری بھی کر لی گئی ہے جو کہ ایک بڑ ی کامیابی ہے ۔