میکرو اکنامک کرونا وبائی مرض بارے قابل ستائش:وانگ زیہائی

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مسٹر وانگ زیہائی نے کہا ہے کہ میکرو اکنامک اقدامات کے ساتھ حکومت کے کرونا وبائی مرض کے حوالے سے قابل ستائش انتظامات کے باعث طویل مدت میں معیشت کی مثبت نمو کے واضح آثار ہیں۔اس امر کا اظہار پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی 14ویں سالانہ رپورٹ دی سٹیٹ آف دی اکانومی: چینجنگ ورلڈ، پاکستان ری سیٹ کی اجرائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے ۔ ڈاکٹر نظام الدین، ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی اور ایچ ای سی کے سابق چیئرمین احسن چوہدری، سینئر نائب صدر، جناب صلاح الدین حنیف، سیکرٹری جنرل ، جناب شاہد نجم، وائس چیئرمین بی آئی پی پی اور ڈاکٹر فرخ اقبال کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔ ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی اور سابق چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نظام الدین نے  کہا کہ ’’دی سٹیٹ آف دی اکانومی: چینجنگ ورلڈ ۔ پاکستان ری سیٹ‘‘ نے پاکستان کی معاشی صورتحال اور جیو کے تناظر میں آگے بڑھنے کے راستے کا معروضی جائزہ پیش کیا ہے۔ احسن چوہدری نے کہا کہ اس سالانہ رپورٹ نے پاکستان کی ’’ری سیٹ‘‘ کی ضرورت کو خوبصورتی سے اجاگر کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن