حکومت آٹو انڈسٹری پلان پرعملدرآمد یقینی بنائے:نعمان کبیر

لاہور(کامرس رپورٹر) حکومت آٹو موٹیو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پلان 2021-26 پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد یقینی بنائے جس سے اس شعبہ میں انقلاب آئے گا اور مطلوبہ معاشی نتائج کے حصول میں مدد ملے گی۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیرنے ٹیکسوں میں نرمی اور آٹو انڈسٹری میں نئی ٹیکنالوجی کی راہ ہموار کرنے کو سراہا۔آٹو انڈسٹری کیلئے دی گئی پالیسی کے تحت الیکٹرک وہیکلز پر درآمدی ڈیوٹی پچیس فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے پاکستان میں نئی ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا۔ الیکٹرک گاڑیاں سستی اور ماحول دوست ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہورہی ہیں۔ ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں کمی اور مکمل تیار ہائبرگاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی سے ان کی قیمت کم ہوگی اور یہ صارفین کی پہنچ میں آئیں گی۔ ان گاڑیوں کا استعمال بڑھنے سے ایندھن کی بچت اور ماحولیاتی آلودگی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ سپیئر پارٹس کی برآمد پر ٹیکس چھوٹ بھی ملکی برآمدات کیلئے اچھی خبر ہے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن اور نائب صدر حارث عتیق نے کہا کہ پالیسی پر عمل درآمد اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ پالیسی کی تشکیل  ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن