ملتان میں موٹر وے ایم فائیو پر جلال پور کے قریب دھند کے باعث 12 گاڑیاں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ، ایک شخص جاں بحق اور18زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں تحصیل جلال پور کے قریب ایم فائیو موٹروے پر دھند کے سبب پیش آئے حادثے میں 18 افراد زخمی بھی ہو ئے ۔موٹر وے حکام نے کہا کہ حادثے کے زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے موقع پر ہی فوری طبی امداد دی گئی۔ دوسری جانب پنجاب کے میدانی علاقے گہری دھند کی لپیٹ میں، سڑکوں پر آمدو رفت میں مسائل کا سامنا رہا۔موٹر وے ایم 3 فیض پورسے جڑانوالہ تک بند رہی جبکہ موٹروے ایم5 اوچ شریف سے جلال پور تک بند کردی گئی ۔