میٹرو لیبر کیمپ میں کھلی کچہری کا انعقاد

Dec 31, 2021

ممتاز احمد بڈانی

مکتوب مکہ مکرمہ

ممتازاحمد بڈانی

 سفیر پاکستان بلال اکبرکا کستانی ورکرز سے خطاب 

سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر نے ریاض شہر میں میٹرو لیبر کیمپ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں بڑی تعداد میں مزدور اور دوسرے شعبے میں کام کرنے والے ھم وطن پاکستانیوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل بھی سنے ۔ویلفیئر اتاشی سہیل بابر وڑائچ بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر کیمپ کی انتظامیہ نے بریفنگ دی اور تمام ورکرز کو مہیا کردہ سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ واضح رہے ہے کہ یہ لیبر کیمپ(BACS) 4 کمپنیوں کا کنسورشیم ہے اور اس میں پاکستانی ورکرز کی تعداد تمام ورکرز کا 30 فیصد ہے- یہ کمپنیاں میٹرو پراجیکٹ ک لائن ون اور لائن ٹو کی تعمیر کر رہی ہیں اور اس کیمپ میں 30 فیصد ورکرز کا تعلق صرف پاکستان سے ہی ہے۔ سفیر پاکستان بلال اکبر نے پاکستانی ورکرز سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے اور یہ بہت بڑا اعزاز ہے ۔کہ پاکستان کے لیے میٹروکیمپ میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانی لیبر کی ہے  اور اس کمپنی میں یقیناً پاکستانیوں کا بڑا اہم رول ہے۔ سفیر پاکستان نے اس موقع پر تمام مزدور ورکرز سے تفصیلاً ان کے مسائل سنے۔ سفیر پاکستان بلال اکبر اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سہیل بابر نے پاکستان کے تمام ورکرز کو سفارت خانہ پاکستان کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا. سفیر پاکستان نے انتظامیہ کی طرف سے پاکستانی ورکرز کو مہیا کی جانے والی سہولیات پر انتظامیہ کا خصوصاً شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں