اسلام آباد میں کل انتخابات کرانے کے لیے انتظامات مکمل نہیں،الیکشن کمیشن

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل انتخابات کرانے کے لیے انتظامات مکمل نہیں ہیں۔یہ بات الیکشن کمیشن کے ذمہ دار ذرائع نے بتائی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرانا ممکن نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق صبح اسلام آباد میں انتخابات کا انعقاد کرانے کے لیے لاجسٹک سپورٹ ہے اور نہ ہی عملہ موجود ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کرانے کیلئے 10 سے 15 دن درکار ہیں، الیکشن کمیشن کی طر ف سے اس ضمن میں کل انٹرا کورٹ اپیل دائر کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...