لندن (نیت نیوز) یہ یقین کرنا کافی مشکل ہوگا ایک پرانا اور معمولی سا سٹیمپ (ڈاک ٹکٹ) اس قدر قیمتی ہوسکتا ہے جیسا 1856 میں برٹش گیانا میں جاری ہونے والا ٹکٹ ہے۔ اس کی مالیت اس وقت 8 اعشاریہ 5 ملین امریکی ڈالرز بتائی جاتی ہے، لیکن یہ ایک حقیقت ہے یہ سٹیمپ اپنے وزن کے لحاظ سے دنیا کا مہنگا ترین ڈاک ٹکٹ سمجھا جاتا ہے۔