واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی اور چینی لڑاکا طیارے آپس میں ٹکراتے ٹکراتے رہ گئے۔ گزشتہ روز امریکا کی انڈو پیسیفک کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا چینی بحریہ کا لڑاکا طیارہ امریکی فضائیہ کے طیارے کے سامنے آگیا۔ بیان میں کہا گیا امریکی فضائیہ کا آر سی 135 طیارہ بین الاقوامی فضائی حدود میں معمول کی پرواز پر تھا۔ امریکا کا کہنا ہے چین کا طیارہ ہمارے طیارے کے سامنے آگیا یہاں تک کے دونوں طیاروں کے درمیان 20 فٹ کا فاصلہ رہ گیا۔ امریکی طیارے نے تصادم سے بچنے کیلئے رخ موڑا، چین کی طرف سے اس معاملے پر ردعمل آنا باقی ہے۔
امریکی اور چینی لڑاکا طیارے فضا میں ٹکراتے ٹکراتے رہ گئے
Dec 31, 2022