اسلام آباد(آئی این پی) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر مجبور کیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل تھیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلدیاتی سسٹم کو بچا لیا ہے۔سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہنگامی بنیادوں پر الیکشن کرا سکتا ہے لیکن اگر الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل نہیں ہیں تو پھر اٹارنی جنرل کے ذریعے عدالت سے وقت مانگا جاسکتا ہے۔کنور دلشاد نے کہا الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، میری نظر میں الیکشن کمیشن کیلئے 31دسمبر کو الیکشن کرانا نا ممکن ہے۔
آج انتخابات ممکن نہیں‘ حکومت نے الیکشن کمشن کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر مجبور کیا: کنوردلشاد
Dec 31, 2022