کراچی(این این آئی)سندھ کے محکمہ تعلیم نے سال 2018 سے تنخواہیں لینے والے 19 گھوسٹ اساتذہ کو نوکری سے برطرف کردیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 19 گھوسٹ اساتذہ کو نوکریوں سے برطرف کردیا، ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن لاڑکانہ نے برطرفیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن کے مطابق برطرف 19 اساتذہ کا تعلق ضلع شکار پور سے ہے، کارروائیاں وزیر تعلیم سردار شاہ کی ہدایات پر کی گئی ہیں۔ڈائریکٹر کے مطابق برطرف اساتذہ 2018 سے گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں مزید انکوائری چل رہی ہے، گھوسٹ ملازمین کے خلاف مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔
سندھ میں 4 سال سے تنخواہیں لینے والے گھوسٹ اساتذہ برطرف
Dec 31, 2022