اسلام آباد (وقائع نگار) ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بیرسٹر جہانگیر جدون نے عدالتی فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ مختصر فیصلہ آئین و قانون سے متصادم لگتا ہے کم عرصے میں اس پر عمل نہیں ہو سکتا۔ ایسا آرڈر پاس نہیں کرنا چاہئے جس پر عمل نہ ہو۔ الیکشن کمشن نے چیک کیا ہے تمام عملہ چھٹی پر ہے اگر الیکشن آج نہیں ہوتا تو آرڈر کی اہمیت ویسے ہی ختم ہو جائے گی۔ فیصلے کو انٹرا کورٹ اپیل میں چیلنج کریں گے۔ ہو سکتا ہے کہ آج صبح انٹرا کورٹ اپیل دائر کریں۔ قانون وفاقی حکومت کو جو اختیار دیتا ہے عدالت اسے واپس نہیں لے سکتی۔
فیصلہ آئین و قانون سے متصادم لگتا ہے عدالت حکومتی اختیار واپس نہیں لے سکتی‘ بیرسٹر جہانگیر جدون
Dec 31, 2022