ہیلی کاپٹر استعمال بل، گورنر خیبر پی کے نے اختلافی نوٹ کیساتھ دستخط کر دیئے 


پشاور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے خاجی غلام علی نے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق  بل پر دستخط کر دیئے۔ گورنر خیبر پی کے غلام علی کا کہنا ہے کہ بل پر دستخط کر دیئے ہیں لیکن اختلافی نوٹ بھی لکھا ہے۔ اختلافی نوٹ لکھا ہے کہ یہ فنانس بل نہیں ہے۔ حاجی غلام علی نے لکھا کہ جو لوگ اس سے متاثر ہو رہے ہیں وہ عدالت جائیں گے تب ہی صحیح فیصلہ آئے گا۔ خیال رہے کہ صوبائی اسمبلی نے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل منظوری کے بعد گورنر کو دستخط کیلئے بھیجا تھا۔ گورنر کے پی نے دستخط کئے بغیر بل پر اعتراضات لگا کر واپس سپیکر خیبر پی کے اسمبلی کو بھیج دیا تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن