فلور ملز ایسوسی ایشن کا لاہور میں ڈیمانڈ سے کم آٹا فراہمی پر اظہارتشویش

Dec 31, 2022


لاہور(کامرس رپورٹر) پا کستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے لاہور میں طلب سے کم آٹا سپلائی کئے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس کی صدرات چوہدری افتخار احمد مٹو چیئرمین پنجاب نے کی۔ مرکزی چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا احمد نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ آٹے کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، ممبران نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ اس وقت لاہور شہر میں 2لاکھ35ہزار تھیلا آٹا کی روزانہ ڈیمانڈ ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے ایک لاکھ 71ہزار تھیلا کی گندم فراہم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے آٹے کی سپلائی چین کو برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اجلاس میں محکمہ کی جانب سے فلور ملز کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں پر بھی گفتگو کی گئی، اور تحفظات کا اظہار کیا گیا، تاہم ایوان نے فلور ملز مالکان کا ہدایت کی کہ اپنے متعلقہ علاقوں خصوصاً شمالی لاہور میں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔اور دوکانداروں کہ ہدایت جاری کریں کہ دوکانوں پر نمایاں جگہ پر آٹا ڈسپلے کریں۔ تاکہ مارکیٹ میں آٹے کی دستیابی کو معتدل رکھا جاسکے۔

مزیدخبریں