شام میں آئل فیلڈ کے ورکرز کی بس پر حملہ‘ 10 مزدور ہلاک 


دمشق(نوائے وقت رپورٹ) شام میں آ ئل فیلڈ کے ورکرز کی بس پر حملے میں 10 مزدور ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق حملہ شام کے صوبے دیرازور میں واقع آئل فیلڈ کے قریب کیا گیا۔ حملے میں متعدد مزدور زخمی بھی ہوئے۔ حکام نے حملے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ شام میں انسانی حقوق  کیلئے کام کرنے والی تنظیم کے مطابق دھماکہ خیز ڈیوائس سے مزدوروں کو لے جانے والی بسوں کو نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ روز کرد تنظیم ’’سیرین ڈیمو کریٹک فورسز‘‘ نے علاقے میں داعش کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن