لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کے نرخ  بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار 


لاہور (خبر نگار) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن نے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی تھی۔ تندور مالکان نان کی قیمت 35روپے جبکہ روٹی کی قیمت 25 روپے مقرر کرنا چاہتے ہیں۔ اس ضمن میں تندور مالکان کا موقف ہے کہ آٹے کا 15کلو والا تھیلا 1900روپے کا ہو گیا ہے جبکہ فائن آٹے کی بوری کے نرخ 10ہزار 800روپے ہوگئے ہیں۔ تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹا مہنگا ہونے کی وجہ سے نان اور روٹی موجودہ قیمت پر فروخت نہیں کر سکتے۔ تاہم لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے اجازت نہ دینے پر نان بائی ایسوسی ایشن نے اجلاس بلا لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نان اور روٹی کی قیمت ازخود بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''گفتگو بندنہ ہو بات سے بات چلے''

پاکستانی قوم بیلا روس کے محترم صدر ایگزاانڈرلوکا شینکو کا سپاس تشکرادا کرتی ہے کہ جنہوں نے آزاد فلسطین کے قیام میں مسلم امہ ...