ترقی کی کم شرح‘ افراط زر‘ زرمبادلہ کے ذخائر چیلنج: وزارت خزانہ


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ کی معاشی صورت حال کے بارے میں آئوٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترقی کی کم شرح، افراط زر اور سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر چیلنج ہیں اور رواں سال میں بجٹ میں مقرر کردہ گروتھ کا ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی تا اکتوبر میں 1266ارب روپے کا خسارہ ہوا۔ گذشتہ سال اسی عرصہ میں یہ 587ارب روپے تھا۔ 3.1 کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ ہوا، جو گذشتہ سال اسی عرصہ میں7.2 ڈالر تھا۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں کمی آئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی معیشتوں میں بھی سست روی ہے۔ روان سال افراط زر زیادہ رہے گا۔ رواں سال ربیع کے دوران 20.77ملین ایکڑ رقبے پر گندم کاشت ہوئی ہے، اور اس سے اچھی فصل کی توقع ہے۔ 663ارب روپے کا زرعی کریڈٹ دیا گیا۔ جولائی تا اکتوبر کے عرصے میں ایل ایس ایم سیکٹر اور آٹو سیکٹر کی پیداوار میں کمی آئی ہے۔ اس عرصہ میں حکومتی اخراجات میں 26.1 فی صد کا اضافہ بھی ہوا۔

ای پیپر دی نیشن