اسلام آباد (نامہ نگار) مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 136 روپے 86 پیسے سستا کر دیا گیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری سے ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2411 روپے 29 پیسے ہوگی۔