بارڈر کراسنگ پوائنٹس کو این ایل سی کے جدید سسٹم سے آراستہ کر نیکا فیصلہ

Dec 31, 2022


راولپنڈی (اے پی پی) نیشنل لاجسٹک سیل(این ایل سی)نے ملک بھر کے تمام بارڈر کراسنگ پوائنٹس کو جدید ترین ٹرمینل آپریٹنگ سسٹم سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس جدید نظام کی بدولت بارڈر ٹرمینلز کی کارکردگی مزید بہتر، شفافیت یقینی ، سامان کلیئرنس کا دورانیہ کم ،معلومات کا عمل مکمل خودکار اورلاگت میں واضح کمی آئے گی۔ این ایل سی کے تیار کردہ جدید نظام کی تنصیب کے عمل کی تکمیل اپریل 2023 تک متوقع ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بارڈر ٹرمینلز کی کارکردگی کو مزید بڑھانے، شفافیت کو یقینی بنانے اور سامان کی کلیئرنس کے دورانیہ کو کم کرنے کے لیے، نیشنل لاجسٹکس سیل (این ایل سی) پاکستان کے تمام بارڈر کراسنگ پوائنٹس کے لیے جدید ترین ٹرمینل آپریٹنگ سسٹم تیار کر رہا ہے۔اس سسٹم کے نفاذ کی بدولت کارگو ہینڈلنگ اور معلومات کے تبادلے کا عمل مکمل طور پر خود کار ہو جائے گا جس سے وقت اور لاگت میں واضح کمی واقع ہو گی۔ٹرمینل آپریٹنگ سسٹم کا لیبارٹری ٹیسٹ ہیڈکوارٹرز این ایل سی میں پہلے ہی کامیابی سے مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ بیٹا ورژن خرلاچی بارڈر ٹرمینل پر نصب کیا جا رہا ہے۔یہ سسٹم اپنی نوعیت کا پہلا خودکار نظام ہے جس کی تنصیب کا عمل تمام بارڈر ٹرمینلز پر اپریل 2023 تک متوقع ہے۔ٹرمینل آپریٹنگ سسٹم ا±ن متعلقہ اداروں کو مطلوبہ ڈیٹا بلا تاخیر مہیا کرے گا جو ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس کے ساتھ منسلک ہوں گے۔ کا رگو اور گاڑیوں کی اسکین شدہ تصاویر، وزن اور عملے کی آمد اور روانگی سے متعلق معلومات فراہم کر کے یارڈ کے انتظام کو مزید شفاف بنائے گا۔اس سسٹم کے آپریشنل ماڈیولز میں آر ایف آئی ڈی مینجمنٹ ، گیٹ اِن مینجمنٹ، گاڑیوں کا معائنہ، تھرڈ پارٹی انٹیگریشن (WeBOC، ہیلتھ ڈپارٹمنٹ وغیرہ)، یارڈ مینجمنٹ، ویئرہاو¿س، گاڑیوں کی نگرانی اور گیٹ آو¿ٹ کا انتظام شامل ہیں۔ٹرمینل آپریٹنگ سسٹم، کارگو ہینڈلنگ میں کسی بھی غیر معمولی تاخیر کی صورت میں الرٹ جاری کرے گا اور کارگو ہینڈلنگ کے عمل کی روانی اور رپورٹس کی بروقت اجراءکا موثر نظام ترتیب دے گا۔
کراسنگ سسٹم

مزیدخبریں