احتجاج کرنے والے اساتذہ کے مطالبات حل کرنے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع


لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کے باہر سراپا احتجاج اساتذہ کے مطالبات حل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ پنجاب بھر کے اساتذہ کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں۔ پنجاب حکومت اور وزیر تعلیم مراد راس کی جانب سے اساتذہ سے مسلسل جھوٹے وعدے کئے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن