سرگودھا (نامہ نگار) یونیورسٹی آف سرگودھا کو چین نے فرینڈ شپ ایوارڈ 2022ء دیا ہے جو چینی قونصلیٹ جنرل ژاؤ شیرین نے وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کو دیا۔ اس موقع پر چینی قونصلیٹ جنرل ژاؤ شیرین نے عوامی جمہوریہ چین کی جامعات اور سرگودھا یونیورسٹی کے درمیان تعلیم و تحقیق کے شعبہ میں تعاون میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف چائنہ سٹڈیز کے ذریعہ چینی زبان اور کلچر کو فروغ دینے کیلئے وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر عباس کی خدمات کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں پاک چین تعلیمی روابط کو مزید فروغ ملے گا۔