مولانا ہدایت الرحمن صرف اپنے جائز حقو ق چاہتے ہیں ،مولانا عبدالناصر 


ژوب (این این آئی)گوادر عوام اور مولانا ہدایت الرحمن سے اظہارِ یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی کا جامع مسجد سے ریلی نکالی گئی جو مین چوک پر احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی ،مظاہرے سے مولانا عبدالناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ سے پرامن دھرنا جاری تھا حکومت کے کچھ شرپسند عناصر جو ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں غیروں کے اشاروں پر وزیر داخلہ کے کہنے پر گوادر عوام پر دھاوا بول دیا عورتوں بچوں گھر چادر چار دیواری کو پامال کیا گیا عورتوں کی عصمت کو تار تار کیا گیا 10ہزار سے زائد سکیورٹی گوادر میں تعینات کی گئی ہے اور وہاں پر کرفیو نافذ کیا گیا ہے مولانا ہدایت الرحمن صرف اپنے جائز حقو ق چاہتے ہیں جو آئین پاکستان ہمیں دیتا ہے حکومت لشکر کشی میں تو ماہر ہے مگر ایک سال پہلے معاہدہ کیا گیا تھا اس پر کوئی عمل در آمد نہیں ہورہا مطالبات واضح ہیں۔

ای پیپر دی نیشن