ژوب( این این آئی )عوامی وسماجی رہنما عبداللہ حریفال نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ ضلع شیرانی زمینداروں کے لیے کھاد گندم کواچھی طریقے تقسیم کرنے پر ڈپٹی کمشنر ضلع شیرانی حضرت ولی کاکڑ اور زراعت توسیع ضلع شیرانی کے ڈائریکٹر امیر شاہ عرف خان جی کے بے حد مشکور اور تمام ٹیم کا شکریہ اداکرتے ہیںکہ جنہوں نے ضلع شیرانی زمینداران کو کھاد کے گندم کو اچھے طریقے سے تقسیم کیے اور آیندہ بھی اسی طرح کے سر گرمیوں کا امید رکھتے ہیں کہ ضلع شیرانی عوام کے لیے زراعت توسیع کے اس طرح کے کام کریں انہوں نے کہا کہ ضلع شیرانی ایک پسماندہ ضلع ہے اور پسماندگی کا خاتمہ اور خوشحالی کیلئے زراعت پر توجہ ضروری ہے کیونکہ موجودہ حالات میں ضلع شیرانی میں زراعت کے شعبے کو بہتر سے بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور آیندہ بھی ضلع شیرانی کے لیے ایسے ایکٹویٹی کرنا خوش آئند ہے۔
شیرانی میں کھاد گندم کی اچھی تقسیم پر انتظامیہ کے مشکور ہیں‘ عبداللہ حریفال
Dec 31, 2022