وزیرستان کے ضلع کرم ایجنسی میںتین فوجی جوانوں کی شہادت  ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا  گہرے دکھ و افسوس کا اظہار



کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیرستان کے علاقے ضلع کرم میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران صوبیدار شجاع محمد، نائیک محمد رمضان، سپاہی عبدالرحمان کی شہادت پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری افواج روز و شب ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹ کے کھڑی ہے یہ افواج ہمارا قیمتی اثاثہ ہے جن کی وجہ سے ہم خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ ان 3 جوانوں کی شہادت پر پوری قوم کی آنکھ اشکبار ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کیلئے اللہ تعالی سے دعا کی کہ ان کی مغفرت فرما کر ان کے درجات بلند کرے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے (آمین)۔ 

ای پیپر دی نیشن