کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی جیلوں میں 750 غیر ملکی قیدی سزائیں مکمل کرنے کے باوجود قید ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کی جیلوں میں مختلف مقدمات میں ایک ہزار 444 غیر ملکی قیدی موجود ہیں۔صوبہ سندھ کی جیلوں میں سب سے زیادہ 1171 غیر ملکی قیدی موجود ہیں جن میں سے 688 غیر ملکیوں کو اپنی سزائیں مکمل کرنے کے باوجود رہا نہیں کیا گیا۔ پنجاب کی جیلوں میں 122غیر ملکی قیدی ہیں جن میں سے 49 سزائیں مکمل کرنے کے باوجود قید ہیں۔بلوچستان کی جیلوں میں 109 غیر ملکی قیدیوں میں سے 13 سزائیں مکمل کرنے کے باوجود قید ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ کی جیلوں میں 42 غیر ملکی قید ہیں۔