چالیس لاکھ پاکستانیوں کو ادائیگیوں میں آسانی کی راہ ہموار 


کراچی ( کامرس رپورٹر) پاکستان کے معروف فِنٹیک جاز کیش نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے سب سے بڑے مالیاتی ادارے سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (CDNS)کے ساتھ رقوم کی وصولی اور تقسیم کا مربوط طریقہ کار وضع کرنے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔اس شراکت داری کے ذریعے جاز کیش، جو کہ وی اون گروپ کے ایک حصہ جاز کا ذیلی ادارہ ہے، اور سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز مل کر ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت کے دائرے میں بیواؤں اور بزرگ شہریوں سمیت 40 لاکھ سے زائد لوگوں کو شامل کرنے اور ادائیگیوں کے عمل کو آسان بنانے کے لیے کام کریں گے۔ جاز کیش کے صارفین اب اپنے موبائل والیٹس میں منافع وصول کر سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن