اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا اعتماد بحال کئے بغیر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا خام خیالی ہے۔ عالمی ادارے سے تعلقات بہتر بنائے بغیر معیشت چلانا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ آئی ایم ایف کے تمام مطالبات تسلیم کرنا ہی واحد آپشن ہے۔